مسافر نے اپنی ’’چپل‘‘ گُم ہونے پر ریلوے حکام کی دوڑیں لگوا دیں

مسافر نے اپنی ’’چپل‘‘ گُم ہونے پر ریلوے حکام کی دوڑیں لگوا دیں


ٹرین کے سفر میں کئی بار مسافر اپنا قیمتی سامان بھول جاتے یا گم ہو جاتا ہے لیکن بھارت میں ایک مسافر کی چپل گم ہوگئی تو اس نے ریلوے حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔

ریل گاڑی کا سفر عموماً لوگ کرتے ہیں اور کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ مسافر اپنا قیمتی سامان جیسا کہ زیورات، نقد رقم، بیگ بھول جاتے یا گم ہوجاتے ہیں اور اس کی شکایات محکمہ ریلوے کو بھی کی جاتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ایسا ہی کوئی واقعہ آپ کے ساتھ بھی پیش آیا ہو لیکن بھارت میں تو ٹرین کے ایک مسافر نے صرف اپنی چپل گم ہونے پر محکمہ ریلوے کے حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔

یہ دلچسپ وعجیب واقعہ بھارتی ضلع ورنگل کے قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ جہاں مسافر کے ٹرین میں چڑھتے ہوئے چپل پاؤں سے سلپ ہو کر نیچے گر گئی جس پر اس نے تو سوشل میڈیا پر طوفان اٹھا دیا اور ریلوے حکام سے مطالبہ کیا کہ اس کی چپل ڈھونڈ کی دی جائے۔

ریلوے پولیس کے مطابق جنگاوں ضلع اسٹیشن گھن پور کا ایک مسافر جمعرات کو کاکتیہ ٹرین میں سوار ہو رہا تھا کہ اسکے پیر سے چپل پھسل کر نیچے گر پڑا۔ مسافر نے ٹوئٹر کے ذریعے اس اہم مسئلے کی جانب ریلوے کی توجہ مبذول کرائی اور بتایا کہ اس کی چپل ٹرین میں سوار ہوتے وقت گر گئی لہذا اسے ڈھونڈ کر دی جائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر اپنی نوعیت کی اس انوکھی شکایت کے بعد ریلوے حکام کی جانب سے ریلوے بورڈ اور سیکیورٹی حکام کو مسافر کی شکایت کا ازالہ کرنے کی ہدایت کی گئی اور ریلوے پولیس نے ہفتے کی رات ہی مسافر کی چپل ڈھونڈ کر اس کے حوالے کر دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں