مسافروں کے بیرون ملک 10 ہزار ڈالر سے زائد ساتھ لے جانے پر پابندی عائد


وفاقی حکومت نے کرنسی ایکٹ کسٹم قوانین میں ردو بدل کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے 10 ہزار ڈالرز سے زائد ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔

ایف بی آر نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کرنسی ڈکلیریشن سے متعلق قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ایف بی آر کی جانب سے کرنسی ایکٹ کسٹم قوانین میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

نئے قوانین کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسافر 10 ہزار ڈالر سے زائد رقم ساتھ نہیں لے جا سکیں گے۔

اب بیرون ملک جانے والے مسافروں کو کسٹم کرنسی ڈکلیریشن فارم لازمی جمع کرانا ہو گا اور مسافروں کو صرف 10 ہزار ڈالر ساتھ لے جانے کی اجازت ہو گی۔

اٹھارہ سال سے کم عمر مسافر کو 5 ہزار ڈالر جب کہ شیر خوار بچے کے لیے 500 ڈالر تک لے جانے کی اجازت ہو گی۔

کرنسی ڈکلیریشن فارم کے اجراء کے لیے ملک کے تمام ائیرپورٹس پر کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان کسٹم کے مطابق ائیر پورٹ پر مسافر کی سہولت کے لیے کسٹم کرنسی ڈکلیریشن فارم کے اجراء اور رقم کی تصدیق کی جائے گی، ائیر پورٹ پر رش ہونے کے باعث کسٹم کے کاؤنٹر پر افرادی قوت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں