فیصل آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے (ن) لیگ کی نائب صدر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اب بڑی بھی ہوجائیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف 25 دسمبر تک اپنی سالگرہ اپنوں میں منائیں۔
ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کیسز عدالتوں میں حل کرے، اس کے علاوہ ہم بات کرنے کو تیار ہیں، پیسے واپس کریں، ہماری طرف سے لندن میں رہیں یا نیویارک پیرس میں رہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنہیں غلط فہمی ہے کہ عمران جنوری سے پہلے جائیں گے وہ تسلی رکھیں، نہ کوئی آرہا ہے اور نہ کوئی جارہا ہے، نواز شریف 15 جنوری سے پہلے پاکستان آجائیں گے۔