مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 119، 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
تجویز کنندہ سہیل شوکت بٹ اور خواجہ عمران نذیر نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 120 سے اب تک 21 امیدوراں نے کا غذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
ریٹرنگ افسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے 30 دسمبر کی تاریخ دے دی۔