مریدکے: جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

مریدکے: جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق


پنجاب کے شہر مریدکے میں جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ تیز فتار ٹرک یو ٹرن لینے کے بعد بے قابو ہوکر کار سے ٹکرا گیا تھا، حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، خانیوال کا رہائشی 35 سالہ ظہیر عباس اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گوجرانوالہ میں شادی میں شرکت کے بعد واپس خانیوال آرہا تھا، مریدکے کے قریب جی ٹی روڈ پر علی الصبح تیز رفتار ٹرک یوٹرن لینے کے بعد بےقابو ہوکر کار سے ٹکراگیا۔

حادثے میں ظہیر عباس، اس کی اہلیہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی سمیت 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک حادثے میں 7 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں