پاکستان بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کئی مقامات پر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کے بعد عوام گھروں میں محصور ہے۔
ایسے میں کئی نامور شخصیات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں کو محظوظ کرنے کی کوشش کررہی ہیں ان میں سے ایک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی بھی ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے باورچی خانے میں کھانا بناتی نظر آئیں۔
جہاں اس ویڈیو کو شیئر کرنے سے قبل انہیں اُمید ہوگی کہ ان کی یہ ویڈیو پسند کی جائے گی وہیں ہوا کچھ یوں کہ سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کا بری طرح مذاق بنادیا۔
اور اس مذاق کی وجہ یہ تھی کہ شرمیلا فاروقی بھول گئیں کہ وہ اپنے باورچی خانے میں مرغی نہیں بلکہ مچھلی بنارہی تھی۔
ویڈیو میں ایک موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’میں نے یہ مرغی لی ہے اور اس کی دم کاٹ دی اور اس کے دو حصے کرلیے ہیں‘۔
شرمیلا فاروقی کی اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر بہت مذاق بنایا جارہا ہے۔
ان کے مطابق ’واقعی آخری دور آگیا ہے، مچھلی میں سے مرغی نکل رہی ہے‘۔
انہوں نے اس ویڈیو کو دہائی کی سب سے مزاحیہ ویڈیو قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ شرمیلا فاروقی مچھلی اور چکن کے درمیان کہیں کھو گئیں۔
ان کے مطابق اب جلد اس ویڈیو پر میمز بنائی جائیں گی۔
انہوں نے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو میں کی گئی ایک غلطی کا مذاق اڑایا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ قرنطینہ میں جانے والون کے لیے سب سے بڑا مذاق ہے۔
جبکہ ان کے مطابق شرمیلا فاروقی اداکارہ میرا کے مدمقابل آنے کی کوشش کررہی ہیں۔
دوسری جانب شرمیلا فاروقی نے خود بھی انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک پوسٹ جاری کی اور لکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ اس مشکل وقت میں وہ لوگوں کو ہنسانے کا ذریعہ بنیں۔