اداکارہ نیلم منیر نے ’عالمی یوم نسواں‘ کے حوالے سے اپنے مداحوں کو کہا ہے کہ ’اگر وہ مذہب اسلام کے احکامات پر عمل کریں تو ہر دن خواتین کا دن ہے‘۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر سیاہ لباس میں دوپٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ’عالمی یوم خواتین‘ کا پیغام دیا اور بتایا کہ کس طرح ہمارے مذہب میں خواتین کی خودمختاری و آزادی کی بات کہی گئی ہے۔
نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کا خیال ہے کہ اگر مذہب اسلام کی تعلیمات اور احکامات پر عمل کیا جائے تو ہر دن خواتین کا دن ہے۔
نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ ملک کی ہر خاتون مذہبی تعلیمات پر عمل کرے اور ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی امید بھی ظاہر کی کہ ملک کی ہر خاتون کو وہ خودمختاری اور آزادی ملے جو اسے مذہب نے دے رکھی ہے۔
اداکارہ کی پوسٹ کو کئی افراد نے سراہا اور کئی مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔