بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان دبئی سے ممبئی جا رہے تھے تو ایئر پورٹ پر ایک مداح نے ان سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی جس پر اداکار غصہ ہو گئے۔
سلمان خان حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی پروموشن کے لیے دبئی گئے ہوئے تھے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر پورٹ پر ایک مداح نے مصافحہ کے لیے ہاتھ بڑھایا تو سلمان خان نے اپنے گارڈ کو اشارہ کر دیا۔
سلمان خان کے گارڈ نے اس مداح کے ہاتھ کو پیچھے کی طرف دھکیل دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس واقعے کے بعد سلمان خان کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہو گئے اور ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے اداکار اس عمل سے ناراض ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
لارنس بشنوئی گروپ نے سلمان خان کو 30 اپریل تک قتل کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔