پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے مداح کو مائیک مارنے کے واقعے پر بیان جاری کر دیا ہے۔
پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’ اسٹیج میرے لیے کُل میری پوری دنیا کی حیثیت رکھتا ہے، میں نے جب بھی مداحوں کے سامنے پرفارم کیا خود کو زندہ دل محسوس کیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’جب بھی میں اپنے مداحوں کے سامنے پرفارم کر رہا ہوتا ہوں تو ذہنی تناؤ، بیماری اور تمام تر پریشانیوں کو بھول جاتا ہوں اور میں ہر چیز کو پیچھے چھوڑ دیتا ہوں‘۔
بلال سعید نے کہا کہ ’دورانِ پرفارمنس مجھ سمیت ہر ایک فنکار پر اسٹیج کا احترام کرنا لازم ہے اور میں کبھی بھی اس چیز پر سمجھوتہ نہیں کرتا، میں اپنے مداحوں سے بھی بہت محبت کرتا ہوں ‘۔
The stage has always been my whole world l; I have always felt the most complete and the most alive while performing! I forget my sickness, stress, worries- I leave everything behind when I perform for my fans.
And no matter what,nothing should have come in the way of me and the…— Bilal Saeed (@Bilalsaeedmusic) January 26, 2024
معروف گلوکار نے کہا کہ ’ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ جب دوران کنسرٹ کسی نے بدتمیزی کی ہو لیکن میں نے اس بدتمیزی پر جو ردعمل دیا ہے وہ پہلی بار ہوا ہے ایسا نہیں ہونا چاہے تھا، مجھے اسٹیج نہیں چھوڑنا چاہیے تھا ‘۔
خیال رہے کہ دو روز قبل معروف گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداح کو مائیک دے مارا تھا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔