مداح وار 2 میں ریتک اور جونیئر این ٹی آر کی ڈانس پرفارمنس کے منتظر

مداح وار 2 میں ریتک اور جونیئر این ٹی آر کی ڈانس پرفارمنس کے منتظر


فلم ٹرپل آر میں ناٹو ناٹو گیت پر شاندار ڈانس پرفارمنس دینے والے بھارتی اداکار جونیئر این ٹی آر نے کہا ہے کہ ریتک روشن مجھ سے کہیں بہتر ڈانسر ہیں۔

ایک وائرل ویڈیو میں جونیئر این ٹی آر نے ریتک روشن کی ڈانس مہارت کی تعریف کی، جس نے ہر ایک کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ جب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ جونیئر این ٹی آر اور ریتک روشن جلد ہی وار 2 میں آمنے سامنے ہوں گے، دونوں کے مداح فلم کی شوٹنگ جلد مکمل ہونے کے منتظر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلم کا ڈانس نمبر گانے جے جے شیوشنکر اور ناٹو ناٹو کے ڈانس اسٹیپ پر مشتمل ہوگا، جس کی موسیقی پریتم نے دی ہے، جس کے بعد مداحوں کی فلم سے توقعات اور بڑھ گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر زیر گردش ویڈیو میں جونیئر این ٹی آر سے سوال کیا گیا کہ ریتک روشن اور اُن میں کون بہترین ڈانسر ہے؟

اس پر اداکار نے کہا کہ ریتک روشن، میں اُن کے سامنے کچھ بھی نہیں ہوں، سنجیدگی سے کہہ رہا ہوں، مجھ پر بھروسہ کریں۔

ذرائع کے مطابق وار 2 میں ریتک روشن اور جونیئر این ٹی آر میں زبردست مقابلہ ہونے جارہا ہے، فلم میکرز شوٹنگ کے دوران ایسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ دونوں اسٹارز کے درمیان زبردست ڈانس کا مقابلہ ہوجائے۔

ذرائع کے مطابق پروڈیوسر آدیتا چوپڑا اور ہدایتکار آیان مکھر جی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وار 2 صرف ایکشن پر مبنی فلم نہیں ہوگی بلکہ گانے بھی اس کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

وار 2 کے بارے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ 2025ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں