مداحوں کوسجاد علی کے نئے گانے کا بے صبری سے انتظار


دبئی: عالمی شہرت یافتہ گلوکارسجاد علی کے مداحوں کوان کے نئے گانے کا بے صبری سے انتظارہے۔

سجاد علی کی آوازکے دیوانے دنیا بھرمیں موجود ہیں۔ ان کے سریلے گانوں کے دیوانے تقریباً ہرعمرکے لوگ ہیں، سجاد علی پاکستان کے ایسے گلوکارہیں وہ جوگاتے ہیں وہ امرہوجاتا ہے۔

قرنطینہ کے دوران سجاد علی نے اپنے مداحوں کو بے صبرا کردیا ہے جہاں انہوں نے نئے گانے کی ایک جھلک پیش کی ہے جس کا ٹائٹل ’بنے تھے دوست دل دکھانے کو‘ ہے۔

ان کا یہ گانا ان کے آفیشیئل اکاؤنٹ سے آج ریلیزکیا جائے گا جس کا مداحوں کی جانب سے بے صبری سے انتظارکیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل ان کے فیس بک کے آفیشیئل اکاؤنٹ پرایک اور گانا ریلیزکیا گیا تھا جس کا ٹائٹل بارش تھا جب کہ اس میں دلکش اداکارہ ریما بھی تھیں۔ مداحوں کی جانب سے گانے کوخوب پسند کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں