کراچی:
پاکستان کی خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان کا ٹی وی انڈسٹری میں بڑا نام ہے۔ اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث مداح ان کے دیوانے ہیں اورانڈسٹری میں تنازعات سے دوررہنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کی جاتی ہیں۔
اداکارہ نے ’دیوار شب، میرے بے وفا، تمہارے ہیں، تم میرے ہو، استانی جی، میرے ہمدم‘ سمیت متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے۔
اداکارہ سے ایک ٹی وی شوکے دوران پوچھا گیا ڈراموں میں کامیابی کے بعد انہوں نے اب تک فلموں میں کام کیوں نہیں کیا جس پرانہوں نے کہا کہ کام کرنے سے متعلق ان کے کچھ اصول ہیں جو وہ کبھی بھی نہیں توڑنا چاہتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا انہیں فلموں کی آفربھی ہوئی تھی لیکن آفرانہوں نے ٹھکرادی کیونکہ وہ غیراخلاقی مناظرعکس بند نہیں کراسکتی ہیں اورنہ ہی مختصرکپڑے پہن سکتی ہیں جوان کے واضح اصول ہیں جو وہ کبھی نہیں توڑیں گی۔