مخالفین حاسدین ہر شعبہ میں ہوتے ہیںان کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے ،باﺅ اصغر


آپ چار دن منظر عام سے غائب ہو کر دیکھوں لوگ آپ کا نام تک بھول جاینگے،پروڈیوسر ،رائٹر کی گفتگو

لاہور () مخالفین حاسدین ہر شعبہ میں ہوتے ہیںان کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے ان خیالات کا اظہار پروڈیوسر ،رائٹر و باﺅ پروڈکشن کے روح رواں باﺅ اصغر علی نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ انسان اپنے کام سے مخلص ہو تو ہر قدم پر کامیابی مقدر بن جاتی ہے یہی میری کامیابی کا راز ہے ،ایک سوال کے جواب میں باﺅ اصغر علی نے کہا کہ آج جو وقت جا رہا ہے اس میں جب تک کسی کے کام آتے رہوں آپ اس کیلئے ہیروہو کانہ آﺅ تو دستی زیرو بن جاﺅگے ،انہوں نے مزید کہا کہ آپ چار دن منظر عام سے غائب ہو کر دیکھوں لوگ آپ کا نام تک بھول جاینگے جاہے ماضی میں آپ نے لوگوں کیلئے کتنا ہی اچھا کام کیا ہو۔


اپنا تبصرہ لکھیں