محمد عامر کے ویزے کی منظوری دے دی گئی

محمد عامر کے ویزے کی منظوری دے دی گئی


فاسٹ بولر محمد عامر کے ویزے کی منظوری دے دی گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محمد عامر کی فوری ڈبلن روانگی کے انتظامات کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر کو کلیئرنس دیے جانے پر ویزے کی منظوری دی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے محمد عامر کے ویزے کے اجراء میں تاخیر کے معاملے کو اٹھایا تھا۔

پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے محمد عامر کے ویزے کے حوالے سے کرکٹ آئرلینڈ سے بھی بات کی تھی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد عامر کے ویزے میں تاخیر کے معاملے پر خود ایکشن لیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں