محمد عامر نے مزید 6 سال تک کرکٹ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کردیا


محمد عامر نے مزید6 سال تک کرکٹ کیریئر جاری رکھنے کا عزم ظاہر کردیا۔

سابق کرکٹر عتیق الزمان کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آنے والے  کھلاڑیوں سے کہوں گا کہ ایسی غلطی کبھی نہ کریں، پہلے ایک یا دو فارمیٹ میں کھیلتے ہوئے اپنی جسمانی استعداد کو چیک کریں، ردھم میں آجائیں، ہمت ہو تو پھر تیسرے فارمیٹ میں ایکشن میں نظر آئیں، پیسرز کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ کم بیک پر درست فیصلہ نہ کرنے کی وجہ سے دو سال بعد مشکلات کا شکار ہوگیا، 2018 میں انجریز میں سرفہرست تھا، خود کو وائٹ بال کرکٹ تک محدود کیا، پر عزم ہوں کہ مزید 5 سے 6 سال تک کیریئر جاری رکھ سکوں گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں