محمد عامر دورہ انگلینڈ کےلئے روانہ ہوں گئے


 قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی منفی آ نے کے بعد دورہ انگلینڈ کےلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹرمحمد عامر کے انگلینڈ پہنچنے پر بھی ان کا کورونا ٹیسٹ ہوں گا اور ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں وہ قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے ، اس دوران محمدعامرسیلف آئیسولیشن میں رہیں گے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر محمد عامر کی دوسری کورونا رپورٹ بھی منفی آنے کے بعد ان کی انگلینڈ روانگی کا شیڈول فائنل کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں