محمد حفیظ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا


لاہور: 

کرکٹر محمد حفیظ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر محمد حفیظ نے واضح کیا ہے کہ پی سی بی کا کرایا گیا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد میں نے اپنی تسلی کے لیے ذاتی طور پر کل ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

محمد حفیظ نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ میری فیملی کے ٹیسٹ رپورٹس بھی نیگیٹیو آئے ہیں۔ سابق کپتان نے دوسرے ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں