محض 17 منٹ میں مکمل چارج ہونے والا طاقتور گیمنگ فون ریڈمی کے 50

محض 17 منٹ میں مکمل چارج ہونے والا طاقتور گیمنگ فون ریڈمی کے 50


شیاؤمی نے ایک نیا گیمنگ اسمارٹ فون ریڈمی کے 50 کو متعارف کرا دیا ہے۔

اس نئے فون میں کوالکوم کا فلیگ شپ اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر دیا گیا ہے۔

اس فون میں فزیکل گیم ٹریگرز دائیں جانب دیئے گئے ہیں جبکہ شیاؤمی کی سائبر انجن ایکسیز ہیپٹخ موٹر اور ڈوئل جے بی ایل ٹیون اسپیکرز بھی اس کا حصہ ہیں۔

گیمنگ کے دوران فون کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایک نیا ڈوئل ویپر چیمبر کولنگ سسٹم ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کے 50 گیمنگ میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن، 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 480 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ سپورٹ سے لیس ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

ڈسپلے میں 20 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرے، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ٹیلی میکرو کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ موجود ہے۔

ڈیوائس میں 4700 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 120 واٹ کی متاثر کن فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو صفر سے 100 فیصد چارج ہونے میں محض 17 منٹ لگتے ہیں۔

یہاں تک کہ اگر کوئی گیم کھیلتے ہوئے چارج کررہے ہوں تو بھی ڈیوائس 37 منٹ میں چارج ہوجاتی ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 13 سے کیا گیا ہے جبکہ وائی فائی 6 ای، اور این ایف سی سپورٹ بھی موجود ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جہاں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3299 یوآن ((91 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)) میں دستیاب ہوگا۔

12 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 3599 یوآن ((ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد)) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 3899 یوآں (ایک لاکھ 8 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں