محبت پر یقین ہے لیکن بات کرتے ہوئے گھبرا رہا ہوں، بلال عباس خان

محبت پر یقین ہے لیکن بات کرتے ہوئے گھبرا رہا ہوں، بلال عباس خان


پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اور خوب رو اداکار بلال عباس خان نے حالیہ انٹرویو میں محبت اور شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

یوٹیوب چینل کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران ان سے محبت سے متعلق سوال کیا گیا کہ کیا انہیں اپنے آس پاس کوئی نظر آ رہا ہے ؟

میزبان کے سوال پر رومانوی اداکار بلال عباس خان نے بتایا کہ فی الحال تو کوئی نہیں ہے، لیکن محبت اور شادی پر یقین رکھتا ہوں اور جب کوئی چیز ہونی ہوتی ہے تو وہ ہوجاتی ہے ہم زبردستی نہیں کرسکتے۔ محبت اور شادی کے لئے بہت کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے میں تھوڑا گھبرا رہا ہوں اس وقت، لیکن جب بھی صحیح وقت ہوگا تو سنبھال لوں گا۔

میزبان کے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے سول میٹس پر یقین ہے کیونکہ محبت میں سچائی، عزت اور مخلص ہونا ضروری ہے اگر ان میں سے کسی ایک چیز کی بھی کمی ہوگی تو پھر محبت نہیں ہوسکتی۔


اپنا تبصرہ لکھیں