انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آ گیا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ مجھے ایک گولی ماری گئی تھی جو میرے دائیں کان کے اوپری حصے میں لگی جب بہت زیادہ خون بہا تب مجھے پتہ چلا کہ کیا ہوا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق طبی معائنے کے بعد سابق امریکی صدر ٹرمپ کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
ٹرمپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹھیک ہیں، ان کا مقامی اسپتال میں معائنہ کیا گیا ہے۔
سابق صدر ٹرمپ نے قانون نافذ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے گھناؤنے عمل کے دوران فوری طور پرحفاظتی اقدام کیا۔
ادھر امریکی خفیہ سروس کا کہنا ہے کہ ریلی میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں اور ان کے حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔