پاکستانی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے کڑے وقت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں روز مرہ کی روٹین میں دیکھا جا سکتا ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’گرفت‘ میں مرکزی منفی کردار ادا کرنے والی مومنہ اقبال کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں بتانا ہے کہ ’مجھے پچھلے سال بہت سارے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔‘
انہوں نے لکھا ہے کہ ’لیکن مجھے کچھ بہت ہی حیرت انگیز لوگ ملے جن سے مل کر مجھے بے حد خوشی ہوئی، جو اُس کڑے وقت کے دوران سب میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔‘
مومنہ اقبال نے تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے چند قریبی دوستوں کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
مومنہ اقبال کا لکھنا ہے کہ میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ، میں بے حد مشکور ہوں۔