’مجھے لگتا ہے کہ کیارا ایڈوانی کیساتھ ہر فلم شاندار ہوگی‘ وکی کوشل نے اداکارہ کو ’پسندیدہ‘ قرار دے دیا

’مجھے لگتا ہے کہ کیارا ایڈوانی کیساتھ ہر فلم شاندار ہوگی‘ وکی کوشل نے اداکارہ کو ’پسندیدہ‘ قرار دے دیا


بالی ووڈ فلم ’بیڈ نیوز‘ کے اسٹار وکی کوشل نے کیارا ایڈوانی کو اپنی ’پسندیدہ‘ اداکارہ قرار دے دیا ہے۔

چاکلیٹی ہیرو وکی کوشل کا کہنا ہے کہ ’میں ہر فلم میں کیارا ایڈوانی کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔‘

یاد رہے کہ اداکار وکی کوشل کو بالی ووڈ انڈسٹری میں 12 سال مکمل ہو گئے ہیں، اس دوران انہوں نے متعدد نامور فنکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔

وکی کوشل نے اپنی نئی فلم  ’بیڈ نیوز‘ کی تشہیر کے دوران فلم ’گووندا نام میرا‘ کی ساتھی اداکارہ کیارا اڈوانی سے متعلق بات کی ہے۔

وکی کوشل نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ کیارا ایڈوانی کے ساتھ کام کرنے کا میرا تجربہ بہت شاندار رہا، کیارا کا شمار اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے ساتھ میں بار بار کام کرنا پسند کرنا چاہتا ہوں۔

وکی کوشل نے ’فلم فیئر‘ سے بات چیت کے دوران کیارا ایڈوانی کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کیارا سے ایک انسان کے طور پر پیار کرتا ہوں  اور میں اسے بطور اداکارہ پسند کرتا ہوں، ہم اکثر بات نہیں کرتے اور ملتے تک نہیں لیکن مجھے اس کے ساتھ ’لسٹ اسٹوریز‘ اور  ’گووندا نام میرا‘ میں کام کرکے اچھا لگا تھا۔‘

وکی کوشل کے مطابق اداکارہ کیارا کے ساتھ اُن کی ناصرف آن اسکرین بلکہ آف کیمرہ بھی کیمسٹری بہت میچ کرتی ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں ہر فلم کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اپنے ذہن میں سوچتا ہوں کہ یار اگر اس فلم کی ہیروئن کیارا ہوتی تو فلم کرنے کا مزہ آجاتا۔

واضح رہے کہ وکی کوشل کی نئی فلم ’بیڈ نیوز‘ گزشتہ روز ریلیز ہو چکی ہے۔

اس کے بعد وکی کوشل، اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لَو اینڈ وار‘ میں نظر آئیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں