مجھے بہت سارے لوگوں نے کہا کہ یہ ہیرو نہیں لگتا، حمزہ سہیل

مجھے بہت سارے لوگوں نے کہا کہ یہ ہیرو نہیں لگتا، حمزہ سہیل


پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل نے انکشاف کیا کہ کافی لوگوں نے مجھے یہ بات کہی کہ میں ہیرو نہیں لگتا۔

حمزہ سہیل کو نامور پاکستانی کامیڈین سہیل احمد کے بیٹے ہونے کے باوجود بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے کافی جدو جہد کرنی پڑی۔

اُنہوں نے اس بات کا انکشاف حال ہی میں ایک ویب شو میں اپنے انٹرویو کے دوران کیا۔

اُنہوں نے میزبان حسن چوہدری کو بتایا کہ میں نے آغاز میں کوئی 35 سے 40 آڈیشنز تو دیے ہیں کراچی میں مختلف پروڈکشن ہاوسز کو اور ان میں سے زیادہ تر آڈیشنز میں مجھے ریجیکٹ کردیا گیا تھا۔

اُنہوں نے ریجیکشن کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کئی لوگوں نے تو میرے سامنے ہی مجھے یہ بات کہہ دی کہ میں ہیرو نہیں لگتا اور کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ میں شکل سے چھوٹا لگتا ہوں۔

حمزہ سہیل نے کہا کہ اب ریجیکشن کی ان وجوہات پر پھر میں نے کہا کہ ان سب چیزوں کا تو میرے پاس کوئی حل نہیں ہے۔

اُنہوں نے اس انٹرویو کے دوران یہ انکشاف بھی کیا کہ دانیال ظفر میرا ’بیسٹ فرینڈ‘ ہے اور ہم دونوں بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں کیونکہ ہم ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں حمزہ سہیل نے رمضان اسپیشل ڈرامہ سیریل ’فیری ٹیل‘ میں مرکزی کردار ادا کیا اور اُنہیں اس ڈرامے سے بہت مقبولیت ملی۔


اپنا تبصرہ لکھیں