بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان عرف سَلو بھائی کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
سلمان خان اکثر ہی بچوں سے محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں اور اپنی بہن کے بچوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سلمان خان نے 2019ء میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں دلچسپ انداز میں باپ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
اُنہوں نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے بچے چاہئیں لیکن بچوں کے ساتھ ان کی مائیں بھی آتی ہیں جوکہ مجھے نہیں چاہئیں لیکن ظاہر ہے بچوں کو ماؤں کی ضرورت ہوتی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مگر میرے پاس بچوں کو سنبھالنے کے لیے پورا گاؤں موجود ہےتو ممکن ہے کہ میرے پاس بچے بغیر ماں کے بھی رہ لیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان نے 26 دسمبر کی شام کو اپنے قریبی عزیز و اقارب اور شوبز انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کی موجودگی میں اپنی57 ویں سالگرہ منائی تھی۔