متھالی راج 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والی دوسری کرکٹر بن گئیں


لکھنؤ: 

 بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والی دوسری کرکٹر بن گئیں۔متھالی راج نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا کارنامہ گذشتہ روز جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں انجام دیا، یہ ان کے کیریئر کا 212 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ شمار ہوا، متھالی نے اس مقابلے میں 36 رنز بنائے جب کہ انگلینڈ کی شارلوٹ ایڈورڈز نے بین الاقوامی مقابلوں میں سب سے پہلے 10ہزار رنز کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

متھالی اب تک 10 ٹیسٹ اور 89 ٹی 20 میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کرچکی ہیں، ان دونوں فارمیٹس میں انھوں نے بالترتیب 663 اور 2364 رنز بنائے ہیں، ون ڈے میں ان کے رنز کی تعداد اب 6974ہوگئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں