متعدد فونز پر واٹس ایپ سپورٹ ختم

متعدد فونز پر واٹس ایپ سپورٹ ختم


دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے متعدد پرانے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے موبائل فونز پر 24 اکتوبر سے سپورٹ ختم کردی۔

یعنی اب پرانے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چل سکے گا، اور اب ایسے فون مالکان کو میسیجنگ ایپلی کیشن چلانے کےلیے اپنے آپریٹنگ سسٹمز کو اپڈیٹ کرنا پڑے گا۔

اب ایپل کے آئی او ایس 10 اور 11 کے آپریٹنگ سسٹم اور اینڈرائڈ 4.1 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے موبائلز سمیت کے آئی او ایس کے 0۔5۔2 آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے موبائلز پر واٹس ایپ نہیں چل سکے گا۔

عام زبان میں یہ آئی فون 5 اور فائیو سی پرو سمیت آئی فون 6 کے چھوٹے سیٹس پر بھی واٹس ایپ نہیں چل سکے گا۔

علاوہ ازیں سام سنگ سمیت دیگر کمپنیز کے اینڈرائڈ کے بہت ہی پرانے ورژن 4.1 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز پر بھی واٹس ایپ نہیں چل سکے گا۔

واٹس ایپ کے مطابق 24 اکتوبر کے بعد آئی او ایس کے 0۔5۔2 آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے جیو فون اور جیو فون ٹو پر بھی واٹس ایپ کو نہیں چلایا جا سکے گا۔

کمپنی نے واضح کیا کہ پرانے موبائل فونز صارفین کو اپنے آپریٹنگ سسٹمز کو اپگریڈ کرنا پڑے گا، یعنی انہیں مذکورہ آپریٹنگ سسٹمز کے بعد آنے والے سسٹمز پر آنا ہوگا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آئی فون کے زیادہ تر فونز یعنی آئی فون 6 کے بعد کے تمام فونز آئی او ایس 12 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلتے ہیں جب کہ اب چینی کمپنیز سمیت کوریائی اور دیگر ممالک کے فونز بھی اینڈرائڈ 10 کے بعد آنے والے آپریٹنگ سسٹمز پر چلتے ہیں۔

اس وقت تک اینڈرائڈ کے 12 آپریٹنگ سسٹم آچکے ہیں، جنہیں گوگل جاری کرتا ہے جب کہ آئی فون کے لیے ایپل اپنے او ایس آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے۔

چین کی جانب سے تیار کیے جانے والے تقریبا تمام ہی موبائل بھی اینڈرائڈ کا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہیں جب کہ سام سنگ بھی یہی آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے حالیہ پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر ایپلی کیشن کی سپورٹ ختم کیے جانے سے قبل بھی اس نے متعدد موبائلز پر سپورٹ ختم کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں