‘متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے’


لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ افسوس ناک قرار دیا ہے۔

لاہور ریلوے اسٹیشن پر جماعت اسلامی لیبر ونگ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے جلسے  سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے ہاتھ ملایا جس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، حکومت او آئی سی کا اجلاس بلائے اور یو ای اے سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپٹ سیاستدانوں اور سرمایہ داروں نے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے، عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو اسلامی ملک بنا کر دم لیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں