ابوظہبی:
متحدہ عرب امارات میں رمضان اور عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کردیا گیا تاہم یہ تاریخیں چاند نکلنے سے مشروط ہوں گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنس کے رکن الابراہیم الجروان نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ ممکنہ طور پر 24 اپریل 2020ء کو جمعے کے روز ہوگا اسی طرح عیدالفطر کے 24 مئی 2020ء بروز اتوار کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
الابراہیم الجروان نے مزید کہا کہ علم فلکیات اور خلائی سائنس کے ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020ء کو جمعے کے روز ہوگی تاہم یہ تمام ممکنہ تاریخیں چاند نظر آنے سے مشروط ہیں۔