کراچی:
اداکارہ مایا علی کے بھائی افنان قریشی کی شادی کی تقاریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور مایا علی دولہے کی بہن بنی ہوئی سب سے منفرد نظر آرہی ہیں۔
دوروزقبل افنان قریشی کی مایوں کی تقریب تھی جس میں مایا علی ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیے بہت خوبصورت نظر آرہی تھیں۔
گزشتہ روزمایا علی کے بھائی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اداکار شہریار منور بھی شریک ہوئے جب کہ شادی کی تقریب میں مایا علی اورشہریار منورکے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔
مداح دونوں کی جوڑی کو خوب سراہ رہے ہیں اور انہیں بہترین جوڑی قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار شہریارمنورکی منگنی ٹوٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ یہ منگنی مایا علی کی وجہ سے ٹوٹی ہے۔ فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے بعد دونوں اداکارایک دوسرے کے قریب آگئے، تاہم مایا علی یا شہریار منورنے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔