ماہ رمضان میں مدینہ مسجد کی جانب سے روزانہ 500 افطار ڈنر کھانے کے ڈبوں کی تقسیم


ماہ رمضان میں مدینہ مسجد کی جانب  سے  روزانہ 500 افطار ڈنر کھانے کے ڈبوں کی تقسیم میئر سمیت منتخب نمائیندوں کی شرکت

ڈیلس : رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ

گاڑیوں کی یہ لمبی قطار ڈیلس کے شہر گارلینڈ میں واقعمدینہ مسجد کے باہر لگی ہوئی ہے جہاں پر ڈرائیو تھرو افطاری تقسیم کے ذریعہ روزانہ تقریبن پانچسو روزہ داروں کو افطار باکسز تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہ تقسیمی کام مسجد انتظامیہڈیلس کے مخیر افراد کے تعاون کے ذریعہ کررہی ہے یہ افطاری باکسز ان طالبعلموں کے لئے ہیں جواپنے گھروں سے دور یہاں  زیر تعلیم مشغول ہیں۔ اس سہولت سے مقامی  مرد وخواتین دونوں بھیفائدہ اٹھا رہے ہیں جو اپنی نوکری اور دیگر مصروفیات کے سبب اپنے گھروں پر افطار کا بندوبستکرنے سے قاصر ہیں۔ مدینہ مسجد کے منتظم علامہ بابر رحمانی کا کہنا ہے کہ اس افطار باکسز کیتیاری میں مقامی طلبہ وطالبات جوش اور خروش کے ساتھ یہاں آکر ہماری مدد کررہے ہیں انکا کہناتھا کہ ہمارے پاس روزانہ تین سو گاڑیاں آتی ہیں اور ہم بغیر کسی بھی تفریق کے سبکو باکسز فراہمکرتے ہیں جبکہ ستائیسویں شپ کو تقریبنا دوہزار کے قریب لوگ آتے ہیں جنکو اس دن خصوصیت کےساتھ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہے اسمیں امریکی منتخب نمائیندوں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے

افطار باکسز کی تقسیم میں مقامی امریکہ نمائیندے بھی مسلمانوں کے ساتھ شریک ہوکر اسکارخیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں کیرولٹن کے میئر اسٹیو بیبک۔ شہر کے فائر چیف مائیکل تھامسناپنے عملے کے ارکان کے ساتھ یہاں باکسز کی تقسیم میں مقامی انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں

مدینہ مسجد کے امام علامہ سراج مصباحی کا کہنا ہے کہ بہت دور دور سے لوگ یہاں آتے ہیں جبکہمدینہ مسجد کی جانب سے سروسز کو مزید بڑھایا جارہا ہے اور ایک بڑا پرجیکیٹ لارہا ہے اورامریکہ بھر میں بڑی سطح پر ایک بڑا اسکول بننے جارہا ہے جسمیں عوام الناس کا بڑا حصہ ہے

ڈرائیو تھرو کے ذریعہ افطاری باکسسز سے استفادہ حاصل کرنے والے مرد وخواتین کا کہنا ہے کہاس سروسز کے ذریعہ انکو روزہ افطار میں کافی سہولیات حاصل ہورہی ہیں

امریکہ میں روزانہ کی بنیاد پر افطاری باکسز کی تقسیم کا یہ عمل یہاں پردیس میں کام کرنے والیدیگر مذہبی اور فلاحی تنظیموں کیلئے ایک اعلی مثال ہے

۔


اپنا تبصرہ لکھیں