ماہ رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن بے قابو

ماہ رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن بے قابو


ماہ رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا۔

حیدر آباد میں ماہ رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمت میں اضافے سے عوام سخت پریشان ہیں۔

درجہ اول کیلے کی فی درجن سرکاری قیمت 160 روپے  مقرر ہے جبکہ فروخت180  میں کیا جارہا ہے۔ سیب گولڈن کی سرکاری قیمت 250  روپے اور فروخت 300 روپے فی کلو میں  ہورہا ہے۔

امرود کی سرکاری قیمت 50 روپے جبکہ فروخت 80 روپے فی کلو، چیکو کی سرکاری قیمت 170 روپے فی کلو جبکہ فروخت 200 روپے فی کلو میں کی جارہی ہے۔

کھجور کی سرکاری قیمت 240 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ فروخت 300 روپے فی کلو اور خربوزے کے سرکاری قیمت 90 روپے  فی کلو جبکہ فروخت 120 روپے فی کلو میں کی جارہی ہے۔

پیاز کی سرکاری قیمت 50 روپے جبکہ فروخت 80 روپے فی کلو، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 110 روپے فی کلو اور فروخت 140 روپے فی کلو میں کیا جارہا ہے۔

لہسن کی سرکاری قیمت 240 روپے اور فروخت 270 روپے، بھنڈی کی سرکاری قیمت 50 روپے فی کلو اور فروخت 120 روپے، ٹینڈے کی سرکاری قیمت 180  روپے فی کلو جبکہ فروخت 220 روپے میں کیے جارہے ہیں۔

لیموں کی سرکاری قیمت 400 روپے اور فروخت 500 روپے، ہری مرچ کی سرکاری قیمت 70 روپے فی کلو جبکہ فروخت 100 روپے کلو میں کی جارہی ہے۔

مرغی  کے گوشت  کی سرکاری قیمت 388 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ اس کی فروخت 440 روپے فی کلو میں ہورہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں