ماہرین کی شاہ محمود قریشی کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماہرین نے 5 دن بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے اس لئے میں بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کراوَں گا۔

بی بی سی کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹریو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاوَ کا الزام چین پر لگایا جارہا ہے حالانکہ یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، چین سے پاکستانیوں کو نہ لاکر ان پر اعتماد کیا، پاکستانی طلبا کے ساتھ سفارتخانے کا رابطہ ہے، چین بھی مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہے، چینی قیادت کے مطابق یہ آزمائش کی گھڑی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین سے آنے پر صدر عارف علوی اور وفاقی وزیر اسد عمر کا کورونا ٹیسٹ ہوا، ماہرین نے انہیں بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے، میں بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کراوَں گا، تاہم اگر وہ منفی بھی ہوئے تب بھی رضاکارانہ طور پر ’خود ساختہ تنہائی‘ میں رہنے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی گزشتہ روز صدر مملکت کے ہمراہ 2 روزہ دورہ چین سے واپس آئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں