ماہرین نے نوجوانوں پر فائزر بوسٹر ڈوز کے منفی اثرات کا خدشہ ظاہر کردیا

ماہرین نے نوجوانوں پر فائزر بوسٹر ڈوز کے منفی اثرات کا خدشہ ظاہر کردیا


امریکی طبی ماہرین نے 16 برس سے زائد عمر کے ہر شخص کو فائزر کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز دینے کی مخالفت کردی۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوجوانوں پر اس کے منفی اثرات کے خدشات ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ فائزر کی بوسٹر ڈوز صرف 65 برس سے زائد عمر یا انتہائی خطرات سے دوچار افراد کو دی جانی چاہیے۔

امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کے سی ای او ایلبرٹ بورلا کا کہنا ہے کہ 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے اجازت طلب کی جاسکتی ہے۔

5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کیلئے ویکسین کی اجازت ملنے پر فائزر ویکسین اگلے ماہ کے وسط میں دستیاب ہوسکتی ہے۔

خیال رہے امریکا آئندہ ہفتے بدھ کے روز کورونا وبا سے متعلق عالمی رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں