ماہرہ کی فلم ’سپر اسٹار‘ کیلئے عاطف کی آواز میں گایا جانے والا گانا ریلیز


ماہرہ خان کی نئی فلم ’سپر اسٹار‘ میں عاطف اسلم نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور گلوکار کا یہ گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم ’سپر اسٹار‘ کا نیا گانا ’ان دنوں‘  ریلیز کیا گیا ہے جس میں عاطف اسلم نے شاندار گائیگی سے تمام مداحوں کے دل جیت لیے۔

گانے کا میوزک سعد سلطان اور اذان سمیع نے تیار کیا جب کہ شکیل سہیل نے اسے کو تحریر کیا ہے۔

اس رومانوی گانے میں بلال اشرف اور ماہرہ خان بہترین آن اسکرین کپل نظر آرہے ہیں ۔

گانے کی ویڈیو میں اداکارہ ماہرہ خان بے حد حسین لگ رہی ہیں جب کہ بلال اشرف کے ساتھ ان کا زبردست تال میل نظر آرہاہے۔

اس رومانوی گانے میں بلال اشرف اور ماہرہ خان بہترین آن اسکرین کپل نظر آرہے ہیں جنہیں تمام مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم ’سپر اسٹار‘ عید الاضحیٰ پر سینیما گھروں کی زینت بنے گی جس کا ٹریلر گزشتہ دنوں جاری کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں