ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کو دیکھ کر لوگ دھوکا کھا گئے


لوگوں کے درمیان یہ بات معروف ہے کہ اس دنیا میں ہر انسان کے کم از کم 7 ہم شکل افراد موجود ہوتے ہیں اور ان میں سے کم از کم 2 افراد ایسے ہوتے ہیں جو ہوبہو ایک دوسرے جیسے ہوتے ہیں۔

اور ایسی باتوں کا اندازہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کی تصاویر وائرل ہونے سے بھی ہوتا ہے۔

ابتدائی طور پر تو کئی لوگوں نے سپر اسٹار اداکارہ کی ہم شکل لڑکی کو ماہرہ خان ہی سمجھا مگر بعد میں پتہ چلنے پر انہیں اپنے بے وقوفی پر ہنسی بھی آئی۔

اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی بھی ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کا نام کراسا انور شیخ ہے اور ان کا تعلق کراچی سے ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ‘رنبیر کپور’ کے چرچے

کراسا انور شیخ کے انسٹاگرام پر 17 ہزار کے قریب جب کہ ٹوئٹر پر 4 ہزار کے قریب فالوؤرز ہیں۔

کراسا انور شیخ لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے سپر اسٹار ماہرہ خان کے فیشن اور لباس سمیت اسٹائل تو بڑے اچھے طریقے سے کاپی کرلیتی ہیں اور انہیں پہلی نظر میں دیکھنے والا شخص انہیں ماہرہ خان ہی سمجھتا ہے۔

کراسا انور شیخ نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد ایسی تصویریں شیئر کر رکھی ہیں جن میں وہ نہ صرف ماہرہ خان کی کاربن کاپی کی طرح دکھائی دے رہی ہیں بلکہ انہوں نے لباس، میک اپ اور اسٹائل بھی معروف اداکارہ جیسا اپنا رکھا ہے۔

ماہرہ خان کی ہم شکل کے سامنے آنے سے چند دن قبل سوشل میڈیا پر مداحوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر چلنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی اداکارہ برسین عبداللہ سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک کی ہم شکل ہیں۔

ترک اداکارہ و حمیمہ ملک سے قبل سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ اقرا عزیز کی ہم شکل لبنانی لڑکی کی ویڈیو و تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

دو دن قبل ترک اداکارہ کو حمیمہ ملک کی ہم شکل قرار دیا گیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
دو دن قبل ترک اداکارہ کو حمیمہ ملک کی ہم شکل قرار دیا گیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

اقرا عزیز کی ہم شکل لبنانی لڑکی کی سب سے پہلے اداکارہ کی بہن سدرہ عزیز نے تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ لبنانی لڑکی کو دیکھ کر دھوکا کھا گئیں اور انہوں نے پہلی نظر میں اسے اپنی بہن ہی سمجھا۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں کیا کررہے ہیں؟

اقرا عزیز کی ہم شکل لبنانی لڑکی سے قبل اداکارہ مہوش حیات کی ہم شکل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی بیوٹی بلاگر و میک اپ آرٹسٹ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی تھی۔

کچھ دن قبل اقرا عزیز کی ہم شکل لبنانی لڑکی کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
کچھ دن قبل اقرا عزیز کی ہم شکل لبنانی لڑکی کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

اماراتی لڑکی کی تصاویر کو پہلی نظر میں دیکھنے والے پاکستانی افراد نے انہیں ادکارہ مہوش حیات ہی سمجھا تھا۔

اسی طرح اس سے قبل بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور دبنگ خان سلمان خان کے ہم شکل افراد بھی سامنے آئےتھے اور ان کی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

مہوش حیات کی ہم شکل اماراتی لڑکی کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اپنا تبصرہ لکھیں