ماہرہ خان کی شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد: رومانٹک تصویر شیئر کر دی

ماہرہ خان کی شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد: رومانٹک تصویر شیئر کر دی


لالی اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

مشہور فلم ’ورنہ‘ اور بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ ایک رومانٹک تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں شوہر، سلیم کریم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک میری جان! براہِ کرم ہمارے لیے ایک چھوٹی سی دعا کریں۔‘

اس پوسٹ پر ہر عام و خاص شخصیت اس خوبصورت جوڑی سے اپنی محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ 39 سالہ اداکارہ ماہرہ خان کے شوہر سلیم کریم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے۔

بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ میں کنگ شاہ رخ خان کے مدِ مقابل کام کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ سال اپنے برسوں پرانے اور قریبی دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں