پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہماہرہ خان کی ساڑھی میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
گزشتہ رات دوحہ میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا شاندار پریمیئر ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ سمیت اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر فواد خان نے خوبصورت قمیض شلوار اور ماہرہ خان نے دلکش ساڑھی پہنی۔
سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوتے ہی اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ان تصاویر پر صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل معروف اداکارہ کی چند شرمناک تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جنہیں دیکھنے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔
وائرل تصاویر میں ماہرہ خان نے سرخ رنگ کا انتہائی شرمناک لباس پہنا ہوا تھا اور ڈانس کر رہی تھیں۔
ماہرہ خان کی تصاویر پر سوشل میڈیا نے صارفین ان کے لباس پر تنقید کی تو کسی نے ان کے اس انداز کو بے شرمی قرار دیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔