ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل لڑکی سے ملاقات ہوگئی

ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل لڑکی سے ملاقات ہوگئی


پاکستان کی خوب رو اداکارہ اور سپر ماڈل ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل لڑکی سے ملاقات ہوگئی۔

ماہرہ خان اور اُن کی ہمشکل لڑکی کُرّاسہ انور شیخ کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

وائرل فوٹو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں خوبصورت خواتین کراچی ائیر پورٹ پر خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ کھڑی ہیں۔

ماہرہ خان نے اس دوران ڈھیلا ڈھالا سادہ سا خاکی جبکہ کراسہ انور نے کائی  رنگ کا چکن کاری کا کُرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔

ماہرہ خان کی مشابہہ قرار دیے جانے والی سوشل میڈیا انفلوئینسر کراسہ انور کی جانب سے اس ملاقات کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

ماہرہ خان کی ہمشکل کے چرچے

یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ دونوں بہنیں لگ رہی ہیں جبکہ کچھ صارفین کا لکھنا ہے کہ ماہرہ خان اور کراسہ انور میں بہت مشابہت پائی جاتی ہے۔

ماہرہ خان کی مشابہہ لڑکی نے بھی ناصرف اپنے سوشل میڈیا پر یہ تصویر شیئر کی ہے بلکہ آنے والے تبصروں کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں