ماہرہ خان کو شوہر کی طرف سے ملنے والا تحفہ چوری

ماہرہ خان کو شوہر کی طرف سے ملنے والا تحفہ چوری


عالمی شہرت یافتہ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کی طرف سے ملنے والا خوبصورت، پسندیدہ تحفہ گُم کر دیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے فیشن برانڈ کے لیے ویڈیو ریکارڈ کروائی اور دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے۔

ماہرہ خان سے سوال کیا گیا اب انہوں نے کون سا بہترین تحفہ موصول کیا ہے؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے شوہر سلیم کریم سے ملنے والے تمام تحائف بہت پسند ہیں کیونکہ وہ بہترین تحائف دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے میرے شوہر کی طرف سے ملنے والے تمام تحائف بہت پسند ہیں لیکن میں نے اپنا پسندیدہ آخری تحفہ کھو دیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ کسی نے اسے چوری کر لیا ہے اور جس نے بھی ایسا کیا ہے وہ یقیناً جہنم میں جائے گا کیونکہ میرے شوہر کا خیال ہے کہ میں نے اسے جان بوجھ کر کھو دیا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔

ماہرہ خان نے مزید بتایا کہ میرے شوہر مجھے جتنے بھی تحائف دیتے ہیں، ان میں سے مجھے وہ خوبصورت چوڑیاں سب سے زیادہ پسند ہیں جو وہ مجھے ہر ہفتے دیتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں