ماہرہ خان کا زخمی پاؤں کیساتھ لیجنڈری اداکارہ پروین بابی کو خراجِ عقیدت

ماہرہ خان کا زخمی پاؤں کیساتھ لیجنڈری اداکارہ پروین بابی کو خراجِ عقیدت


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے زخمی پاؤں کے ساتھ لیجنڈری بھارتی اداکارہ پروین بابی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ماہرہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے حالیہ فوٹو شوٹ سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ شوٹنگ میرے لیے مشکل تھی کیونکہ میرے دائیں پاؤں میں 3 فریکچر آئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے میں زیادہ حرکت نہیں کر سکی اور یہ بات مجھے بہت بری لگی‘۔

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

اداکارہ نے پروڈکشن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم بہت اچھی اور خیال رکھنے والی تھی۔

اُنہوں نے اپنی ہیئر اسٹائلسٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ صائمہ راشد برگفریڈ،  آپ کے ہاتھوں میں جادو ہے، آپ نے شوٹنگ سے پہلے میرے بالوں کی بہت اچھی کٹنگ کی کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ پروین بابی جیسا روپ دھارنے کے لیے ہمیں بالوں کی کٹنگ کی ضرورت پڑے گی۔

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فوٹو شوٹ کے دوران سیٹ پر بنائی گئی اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہیں پروین بابی کا روپ دھارے فوٹو شوٹ کرواتے اور خصوصی انٹرویو دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور انتہائی خوبصورت انداز میں پروین بابی کو خراجِ تحسین پیش کرنے پر ماہرہ خان کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں