پاکستان کی نامور اداکار ماہرہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ مداحوں کو مختلف دلہنوں کے انداز بتاتی نظر آئیں۔
ماہرہ خان اس ویڈیو میں یوٹیوبر و اداکارہ فائزہ سلیم کے ہمراہ نظر آئیں۔
ان دونوں نے اکٹھے دیسی دلہنوں کے مختلف انداز پر ویڈیو بنائی جو کافی مزاحیہ ثابت ہوئی۔
ایک موقع پر ماہرہ خان ایک ایسی دلہن بنی جو اپنی شادی میں سب کچھ مغربی طرز کے حساب سے کرنے کی خواہش مند نظر آئیں۔
اس موقع پر ماہرہ خان نے کہا کہ وہ شاہ رخ نامی دلہے سے شادی کررہی ہیں اور اپنی بارات پر وہ سائیکل میں بیٹھ کر انٹری کریں گی۔
ویڈیو میں ماہرہ خان نے اپنے کامیاب ڈرامے ‘ہمسفر’ کے مشہور ڈائیلاگ ‘ممی آپ یہ کیا کہہ رہی ہیں؟’ کو بھی مزاحیہ انداز میں پیش کیا۔
دونوں اداکاراؤں نے اس ویڈیو میں مختلف اقسام کی دلہنوں کے انداز کو پیش کیا، جیسے کچھ اپنی شادی کے لیے بہت جذباتی نظر آتی ہیں جبکہ کچھ کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔
فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
یقیناً مداح ان دونوں کی اس ویڈیو کو دیکھ کر ہنسنے پر مجبور ہوجائیں گے، دوسری جانب دونوں اداکاراؤں کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی بے حد مقبول ہورہی ہے۔