پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے سفید لباس پہن کر دُنیا بھر کے طبی عملے کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماورا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرکچھ تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سفید رنگ کا لناس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کی کیمشن میں لکھا کہ ہمیشہ جمعے کی نماز کے لیے سفید رنگ کا قمیض شلوار پہنتی ہوں۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں نے آج خاص طور پر سفید رنگ کا لباس اِس لیے پہنا ہے تاکہ میں دُنیا بھر کے تمام طبی عملے کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرسکوں جو کورونا وائرس کی جنگ میں ہمارے لیے فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں کے لیے اور ہر ایک کے لیے دُعا کیجیے، انشا اللّہ ہم پھر ایک ساتھ ملیں گے۔
یاد رہے ماورا حسین نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے JummaMubarak ،Covid19 اور PakistanFightsCorona۔
واضح رہے دنیا بھر کے لوگ کورونا وائرس سے پریشان ہے لیکن انُ نڈر لوگوں کو سلام ہے جو ملک اور قوم کی اس مشکل گھڑی میں بھی اپنی جان کی پروا کیے بغیر ساتھ دے رہے اور خدمت کر رہے ہیں۔