کراچی:
اپنے ایک انٹرویو میں عدنان صدیقی نے کہا کہ عزت دینے اورعزت لینے والی اوپروالے کی ذات ہے، میں نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ مجھے اداکاری آتی ہے لیکن میں کسی کو اجازت نہیں بھی دیتا کہ وہ یہ فیصلہ کرے کہ مجھے اداکاری آتی ہے یا نہیں۔ یہ حق صرف عوام کے پاس ہے۔ میں مسلسل سیکھنے کے عمل میں ہوں اورمانتا ہوں کہ مجھے اداکاری نہیں آتی لیکن اس کے باوجود لوگوں کا پیار مل رہا ہے۔ اگر عوام مجھے پسند کررہے ہیں اور خوش ہیں تو میرے لیے یہی کافی ہے۔
ڈرامے کی کہانیوں میں یکسانیت کے حوالے سے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ اگرکہانیاں اچھی نہیں ہیں تو ڈرامے مت دیکھیں، بدقسمتی سے جو دِکھتا ہے وہی بِکتا ہے۔ جس دن ان ڈراموں کو دیکھنا بند کردیا گیا یا ڈراموں کی ریٹنگ آنا بند ہوگئی تو یقینا کہانیاں تبدیل ہوجائیں گی۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکار نعمان اعجاز نے کہا تھا کہ عدنان صدیقی کو اداکاری نہیں آتی۔