مالی سال 22-23 میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے پر 403 ارب روپے کا بوجھ ڈالا: نیپرا

مالی سال 22-23 میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے پر 403 ارب روپے کا بوجھ ڈالا: نیپرا


اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ برائے مالی سال 23-2022 جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے پر 403 ارب روپے کا بوجھ ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کمپنیوں نے نقصانات لائن لاسز اور کم وصولیوں کی مد میں کیے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں یونینز کا اثر ورسوخ کم کرنا ہوگا۔

نیپرا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی ناقص ہے،  بجلی تقسیم کار کمپنیاں پاور سیکٹر اصلاحات میں ناکام رہیں۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق بڑی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو چھوٹی کمپنیوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات 16.69 فیصد رہے۔

دوسری جانب(نیپرا) نے بجلی ایک ماہ کیلئے 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

نیپرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافہ مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں