“ماریہ بی کو وزیراعظم کا مشکور ہونے کے بجائے پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے”


پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ترین ڈیزائنر ماریہ بی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ماریہ کے شوہر کو کورونا وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں وہ  روتے ہوئے اپنے شوہر کی رہائی کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

معروف ڈیزائنر ماریہ بی کے شوہر طاہر سعید نے گھریلو ملازم کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود اسپتال داخل نہیں کرایا تھا جس پر پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور وبائی مرض چھپانے کے الزام میں انہیں گرفتار کیا تھا۔

بعدازاں پولیس نے ماریہ کے شوہر طاہر سعید کو ضمانت پر رہا کردیا جس کے بعد ماریہ اور ان کے شوہر نے تمام تر واقعے کی وضاحت ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کی۔

ماریہ نےاپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا جب کہ پنجاب پولیس پر تنقید بھی کی اور ساتھ ہی ان کے شوہر نے عوام کو ان کی گرفتاری پر تمام تر وضاحت بھی دی۔

صارفین کی جانب سے ماریہ بی پر شدید تنقید

بعدازاں ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ “ماریہ بی” ٹرینڈ کرنے لگے گا اور صارفین کی جانب سے ماریہ بی پر شدید تنقید کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Rafique Ahmed Khokhar@rafikhokhar19

Maria B should apologize to this nation rather than being grateful to PM Imran Khan alone. And she should fund for the tests and treatment of all the people who are going to be suspect carriers of Corona virus just coz of her family.

213 people are talking about this

رفیق احمد کھوکھر کہتے ہیں کہ ‘ماریہ بی کو عمران خان کا مشکور ہونے کے بجائے پوری قوم سے معافی مانگنے چاہیے، انہیں ان تمام کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ اور علاج کے لیے عطیہ دینا چاہیے کیونکہ یہ ان کی وجہ سے ہی ہوا ہے’۔

Fahad Khan Sherwani 🇵🇰@fahadsherwani71

Feel the difference of law between Elite Class & Lower class 😤

View image on Twitter
329 people are talking about this

فہد خان نے دو تصویریں شیئر جس میں ایک طرف ماریہ بی تو دوسری طرف لاک ڈاؤن کے باوجود باہر نکلنےوالے لوگ ہیں جنہیں پولیس نے مرغا بنایا ہواہے۔

انہوں نے دونوں تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے لکھاکہ ‘امیروں اور غریبوں کے لیے قانون میں فرق محسوس کریں’۔

Shahana Khan@BeingSNK

Im thinking that all women who happen to have outfits make a little video burning them

73 people are talking about this

شاہانہ کہتی ہیں کہ ‘میں یہ سوچ رہی ہوں کہ تمام خواتین جنہوں نے ماریہ بی سے کپڑے خریدے تھے انہیں ان تمام کپڑوں کو جلاتے ہوئے ایک ویڈیو بنانی چاہیے’ ساتھ ہی خاتون نے ہیش ٹیگ بائیکاٹ ماریہ بھی لکھا۔

Bilal Khalid@callmeBK_

Ladies Boycott @ImranKhanPTI @GOPunjabPK @PTIofficial cancel her license and all outlets
Fine her in millions
Because of this family there are now morethan 100 people in danger https://twitter.com/Jinnah_Club/status/1242423803700969473 

Katherine@Jinnah_Club

This family is unwilling to self quarantine, not giving up elite parties, their cook was positive, instead of informing authorities they sent him to village IN A BUS. Still they are not culprit but authorities are…

She is Maria B ! @DCLahore

Embedded video

See Bilal Khalid’s other Tweets

بلال خالد نے تمام خواتین سے ماریہ بی کا بائیکاٹ کرنے کا کہا اور ساتھ ہی انہوں نے حکومت پاکستان سے ان کی برانڈ کا لائسنس کینسل کرنے کو بھی کہا۔

واضح رہے کہ پولیس دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور وبائی مرض چھپانے والوں کے خلاف 201 مقدمات درج کر کے 513 افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 990 ہوگئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں