جوہانسبرگ:
جوہانسبرگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مارک ووڈ کی 5 وکٹوں نے کپتان جوئے روٹ کے ہوٹل کا بل بڑھا دیا۔
میچ کے اختتام پر جوئے روٹ نے انکشاف کیا کہ پروٹیز کے خلاف 5 وکٹوں کا کارنامہ انجام دینے سے قبل مارک نے میرے کمرے سے کھانے کا آرڈر دیا تھا جو خوش قسمت ثابت ہوا، باقی تمام دن بھی ہم ایسا ہی کرتے رہے، جس سے میرا بل کافی بڑھ گیا۔ اس موقع پر روٹ اور ووڈ دونوں نے ہی نہیں بتایا کہ وہ اس دوران کیا کھاتے رہے۔
ازرائے مذاق کپتان کا کہنا تھا کہ ہم یہ ظاہر نہیں کرسکتے کیونکہ کوئی ماہر خوراک ادھر موجود بھی ہوسکتا ہے۔