مارول کاشاہکار بلیک ویڈو کا نیا ٹریلر جاری



ہالی ووڈ سپر ہیرو فلم بلیک ویڈو بہت جلدسینیماگھروں میں دھول مچانے آرہی ہے۔

اداکارہ اسکارلٹ جانسن کی شاندار اداکاری میں بننے والی فلم بلیک ویڈوکا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے،فلم میں اسکارلٹ جانسن بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گی۔

فلم بلیک ویڈو کی کہانی ایونجرز کی دنیا سے پہلے کے دور پر مبنی ہے۔

اس فلم میں نتاشا رومن آف کے کردار کی کہانی کو پیش کیا جائے گا کہ انہوں نے آغاز کہاں سے کیا اور کس طرح ایونجرز کی دنیا کا حصہ بنیں۔

کیٹ شارٹ لینڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’بلیک ویڈو‘ رواں سال یکم مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں