**مادر چو*۔ کا مواخذہ کرینگے، صدر ٹرمپ کے بارے میں خاتون مسلمان رکن کانگریس کے ریمارکس سے واشنگٹن میں ہلچل مچ گئی۔
واشنگٹن ( رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ)
ٓامریکی کانگریس میں حلف برداری کے چند گھنٹوں بعد امریکی ریاست مشی گن سے منتخب ہونے والی مسلم خاتون رکن رشیدہ طالب نے واشنگٹن میں موو آن کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ وقت ہے کہ اس **مادر چو*۔ کا مواخزہ کیا جائے صدر ٹرمپ کونشانہ بناتے ہوئے مسلم کانگریس کی رکن کا مزید کہنا تھا میرے بیٹے نے مجھ سے کہا مما لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ جیت گئی ہیں، اور اب دنگا( بُلی) کرنے والے نہیں جیت سکیں گے جسپر میں نے بیٹے کو کہا کہ بے بی وہ یقیننا نہیں جیت سکیں گے کیونکہ ہم وہاں جارہے ہیں اور اس **مادر چو* ،،کا وہاں جاکر مواخذہ کرینگے انکی جانب سے یہ ریمارکس انکے حلف اٹھانے جانے کے چند گھنٹون بعد ہی سامنے آئے جسکے بعد میڈیا پر اس بارے میں گرما گرم بحث جاری ہے دوسری جانب کانگریس کی اسپیکر نینی پلوسی نے رشیدہ طالب کی جانب سے دیئے گئے ان ریمارکس پر کسی قسم کا مذمتی بیان نہیں دیا بلکہ اسپر انکا کہا تھا کہ وہ اس زبان یا پیغام اور اس ضمن میں لفظوں کے انتخابات پر اتفاق نہیں رکھتیں تاہم انہوں نے ان ریمارکس کی مزمت بھی نہیں کی اور کہا کہ وہ اس ضمن میں ساتھیوں کیلئے زبان کے معیار کا تعین نہیں کرسکتی اور نہ ہی وہ سسنر شپ کے بزنس وابسطہ ہیں انکا کہنا تھا کہ جو کچھ صدر کی جانب سے ماضی میں کہا گیا وہ سب کچھ اس سے بھی بہت ہی زیادہ تھا
دوسری جانب رشیدہ طالب نے اپنے ٹیوٹر پیغام کے ذریعے کہا کہ وہ اپنے الفاظ پر قائم ہیں اور وہ اپنے الفاظ کسی طور واپس نہیں لینگی، رشیدہ طالب کی جانب سے اس طرح کے بیان بعد واشنٹگٹن کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رشیدہ طالب کے ریمارکس انتہائی بدتمیزی پر مبنی ہیں اور انہوں نے اس طرح اپنے خاندان کی ہی توہین کی ہے جبکہ یہ کلمات امریکہ کیلئے بھی انتہائی بدتمیزانہ ہیں
تقریب کا وڈیو کلپ
https://youtu.be/O0ISAjdPPtU