مائیکل کلارک کو اہلیہ سے طلاق 40 ملین ڈالرکی پڑگئی


سڈنی: 

 آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کو اہلیہ کیلی سے طلاق 40 ملین ڈالر کی پڑگئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ جوڑی گذشتہ 5 ماہ سے الگ رہ رہی تھی، ایک بیان میں انھوں نے مشترکہ طور پر طلاق کا اعلان کیا، اگرچہ عدالت سے باہر طے پانے والے معاملات کی تفصیل ظاہر نہیں ہوئی، مگر رپورٹس کے مطابق کلارک کو یہ طلاق 40 ملین آسٹریلوی ڈالر میں پڑی ہے، وہ اپنے 8 ملین ڈالر مالیت کے بیچ ویو گھر میں رہیں گے جبکہ کیلی بیٹی کے ہمراہ مشترکہ گھر میں بدستور رہائش پذیر رہیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں