مائیکل جیکسن 9/11 سانحے کا شکار ہونے سے کیسے بچ گئے؟

مائیکل جیکسن 9/11 سانحے کا شکار ہونے سے کیسے بچ گئے؟


کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن معجزانہ طور پر نائن الیون سانحے کا شکار ہونے سے بچ گئے تھے۔

نائن الیون کا سانحہ تاریخ کے پنوں میں خون سے لکھا جا چکا ہے کیونکہ اس سانحے میں 2,996 انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔

مائیکل جیکسن کے بھائی جرمین جیکسن نے اپنی سوانح حیات میں انکشاف کیا ہے کہ11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں مائیکل جیکسن کی ایک میٹنگ تھی لیکن وہ اس میٹنگ میں صبح دیر سے اُٹھنے کی وجہ سے نہیں جاسکے اور ایک افسوسناک سانحے کا شکار ہونے سے بچ گئے۔

اُنہوں نے لکھا کہ’شکر ہےکہ ہم میں سے کسی کو بھی اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ مائیکل جیکسن کو صبح ٹوئن ٹاورز میں میٹنگ کے لیے جانا ہے، ہمیں یہ اس بارے اس وقت معلوم ہوا جب والدہ نے ہوٹل کو فون کیا تاکہ یہ مائیکل جیکسن کی خیریت دریافت کرسکیں‘۔

جرمین جیکسن نے لکھا کہ ’والدہ کے کال کرنے پر مائیکل جیکسن نےکہا کہ ماں، میں ٹھیک ہوں اور آپ کا شکریہ کہ آپ نے مجھے رات گئے باتوں میں مصروف رکھا اور اسی وجہ سے میں دیر سے سویا اور صبح وقت پر نہیں اُٹھ سکا اور میٹنگ میں نہیں جاسکا تو زندہ بچ گیا‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں